بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پنجگور میں پاکستانی فوج کی چوکی پر دو اے ون کے گولے فائر کئے۔
انہوں نے کہ کہ سرمچاروں نے نو جولائی کو رات ساڑھے گیارہ بجے چتکان گرڈ اسٹیشن پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو اے ون گولوں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کی۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔