بارکھان : عبدالرحمان کھیتران کے محافظوں پر راکٹوں سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بارکھان کے یونین کونسل وٹاکڑی کے علاقے جوگیانی میں زیر تعمیر موبائل ٹاور کے محافظوں پر راکٹوں سے حملے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع سے سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ بارکھان کے علاقے کچی جوگیانی میں بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالرحمن کھیتران کے نجی اہلکاروں پر اس وقت راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ ایک زیر تعمیر جاسوس موبائل ٹاور کے حفاظت پر مامور تھے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے نام نہاد بلوچستان اسمبلی میں بی ایل اے کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے تقریر میں کہا تھا کہ میں ریاستی مشینریز کے ساتھ مذکورہ علاقے میں سڑک اور جاسوس ٹاورز کا کام ہر حال میں مکمل کرونگا۔

Share This Article
Leave a Comment