کراچی میں فورسز ہاتھوں صحافی حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے ایک صحافی کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے صحافی کی شناخت سید محمد عسکری کے نام سے ہوگئی ہے جو روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹربتائے جارہے ہیں۔

روزنامہ جنگ ذرائع کے مطابق سید محمد عسکری شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے، قیوم آباد کے قریب پولیس موبائل اور ایک سفید گاڑی نے سید محمد عسکری کی گاڑی کو روکا۔

نامعلوم افراد سید محمد عسکری اور ان کے ساتھی کو گاڑی سے اتار کرلےگئے، سید محمد عسکری کے ساتھ موجود ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم آگے جا کر اتار دیا گیا۔

سید محمد عسکری کے ساتھی نے گاڑی جنگ کے دفتر پہنچائی اور حراست کی اطلاع دی۔

نامعلوم افراد کو سید محمد عسکری نے تعارف بھی کرایا کہ وہ جنگ کے رپورٹر ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment