وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پرخودکش حملہ، 3 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے افغانستان سے ملحق ایریا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر ایک خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق خودکش حملہ میران شاہ بنوں شاہراہ پر واقع سیکورٹی فورسز کی حمید اللہ شہید چیک پوسٹ پرہوا۔

کہا جارہا ہے کہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ ایک بچے کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ڈی پی او کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ ہوا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment