لاپتا افراد کمیشن کے پاس 6 ماہ میں جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج

0
197

پاکستانی ریاست کی لاپتا افراد سے متعلق قائم کمیشن کے پاس رواں برس جنوری سے جون تک جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج کرائے گئے ہیں۔

پاکستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی کمیشن نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوری تا جون 2023 میں لاپتا افراد کے 533 نئے مقدمات درج ہوئے۔

کمیشن کے مطابق رواں سال مارچ میں لاپتا افراد کے سب سے زیادہ 141 نئے کیسز درج ہوئے۔

کمیشن کے مطابق جنوری میں 91، فروری میں 99 اور اپریل میں 91 لاپتا افراد کے نئے کیسز درج ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں 82 جبکہ جون کے مہینے میں 29 کیسز درج ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جون میں 59 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے جبکہ لاپتا افراد کے کُل 9 ہزار 736 کیسز کمیشن کے پاس درج ہو چکے ہیں اور کمیشن نے اب تک 7 ہزار 439 کیسز کو نمٹایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 297 لاپتا افراد کے کیسز پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بشمول پاکاکستان میں لاپتا افراد یا جبری گمشدگیوں کا معاملہ بہت سنگین ہے۔ ان افراد کے اہلِ خانہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے عزیزوں کو جبری طور پر سیکیورٹی ادارے لے جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔

لاپتہ افراد لواحقین کوکمیشن پر کسی قسم کی کوئی اعتبار نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here