ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے میں میجر سمیت 6 اہلکار ہلاک کئے ،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ میںپاکستانی فوج پر حملے میں میجر سمیت 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے کولواہ کے علاقوں بلور اور سگک کے درمیان واقع تھِنگ میں قابض فوج کے سات موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا۔ قافلے میں شامل اگلی دو موٹر سائیکلیں شدید حملہ کی زد میں آئیں، جبکہ پچھلی موٹرسائیکلیں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے ان پر سوار چھ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ثاقب نامی ایک میجر بھی شامل ہے۔ حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ علاقے سی پیک منصوبے کے روٹ سیکشن M8 پر واقع ہونے کی وجہ سے شدید فوجی جارحیت کی زد میں ہے۔ سیکورٹی کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر فوجی آپریشنوں کے نام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، جس سے مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ پاکستانی فوج کا مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچستان سے مقامی آبادی کا خاتمہ کرکے بلوچ وسائل کو آسانی سے لوٹ سکے۔ ہم چین کو وارننگ دیتے ہیں کہ اس کا سی پیک اور بلوچستان میں دوسرے منصوبوں میں سرمایہ کاری نقصان کا سودا ہے۔ وہ بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دینے سے باز آئے۔ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔

Share This Article
Leave a Comment