کوہلو میں خسرہ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
Photo: the new york times

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی جہاں ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے خسرے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوہلو کے نواحی علاقوں سمیت شاہیجہ آباد میں خسرے کی وبا بے قابو ہوگئی جس کے باعث شاہیجہ آباد میںدو ہفتتوںکے دوران ایک ہی خاندان کے کے رہائشی لال محمد مہاجر کے کمسن 2 پوتے اور1 پوتی خسرہ کے باعث ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کوہلو ڈاکٹر عطا اللہ مری کے مطابق کوہلو 15 اور 16 جون کو متعلقہ خاندان کے دو بچے جبکہ آج تیسرے بچے کا خسرہ کے باعث انتقال ہوا ہے ۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے متعلقہ علاقے میں خسرہ سے بچاو کے تین روزہ خصوصی مہم چلائی ہے مہم کے دوران 15 سال سے کم عمر کے 118 بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے ۔

دوسری جانب علاقہ مکینو ں کا کہنا ہے کہ کوہلو کے دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات شدید فقدان ہے لوگوں کو میلوں میلوں دور ہسپتالوں تک پہنچ پاتے ہیں خسرے کی وبا پچھلے د ہ ماہ سے پھیلی ہے تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں ۔خسرے کی وباؤ سے بچاؤ کے لئے لوگوں میں شعور وآگاہی کی بھی ضرورت ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment