ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 افغان شہری ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نمروز میں حکام نے بتایا کہ ایرانی سرحدی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے کم از کم 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے افغان شہریوں پر فائرنگ کی جو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ واقعہ ہفتے کی رات دیر گئے پیش آیا، جس میں چار افغان شہریوں کی جانیں گئیں جن کا تعلق ملک کے شمالی علاقوں سے تھا۔

ایک اور ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جنوب مغربی صوبے نمروز میں افغان حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment