بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور خضدار میں کانگو وائرس اوردیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔
کوئٹہ میں 2 افراد کانگو وائرس سے متاثر ہو گئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔
ہسپتال میںکانگو وائرس ے دم توڑنے والا شخص چاغی کا رہائشی بتایا جارہا ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگو کے شکار دوسرے مریض کا تعلق کھڈ کوچہ سے ہے۔
دوسری جانب خضدار کھنڈ رسول آباد میں دیوار گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔
کھنڈ رسول آباد کے مقام پر جمعہ خان باجوئی نامی شخص گلی سے گزر رہا تھا کہ دیوار اس کے اوپر گر گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ملبے تلے دب کرہلاک ہوگیا۔