بلوچستان کے علاقے مشکے ، کوہلو اوربولان میں تین مختلف حادثات و واقعات میں3 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ضلع آواران کے مشکے کے علاقے جونگو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عیسیٰ ولد جنگی خان نامی ایک شخص ہلاک اور انکاایک چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
عیسیٰ کی ہلاکت میں ریاستی مشینری و اس کے ڈیتھ اسکواڈکی ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق عیسیٰ کو چار مرتبہ پاکستانی آرمی نے اپنی عقوبت خانوں میں اذیت کا نشانہ بناکر چھوڑ دیا تھااورریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ کئی بار ان کو مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔
دوسری جانب کوہلو میں عطائی ڈاکٹر کے غفلت کے باعث ایک چار سالہ بچہہلاک ہوگیا۔
ڈاکٹر اسد زرکون سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو کوہلو کے مطابق غلط انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن سے کم عمر بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے عطائی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔
دریں اثنابولان میں ایک شخص پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سیف رحمن ولد عبد الحئی کے نام سے ہوگئی جومچھ کوئٹہ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابقحادثہ بولان کے تفریحی مقام پیر غائب میں پیش آیا۔