پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے 28 جون کی شام کو پنجگور میں ٹیکسی اڈہ وشبود چتکان بازار کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا۔

بم ایف سی کیمپ کے احاطے میں گرا جس کے بعد قابض فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment