بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجامن کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچارں نے انتیس اور تیس جون کی درمیانی رات کو پنجگور کے علاقے شاھو کہن اور مجبور آباد کے درمیان ابدار پٹ میں تمر فیکٹری پہ قائم آرمی کیمپ پر اے ون گولے داغے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔