کراچی : رینجرز ہاتھوں خضدارکے 2 رہائشی جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں رینجرزنے خضدارکے 2 رہائشیوں کوحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ محمد ولد محمود سکنہ جعفر آباد خضدار اور عاصم ولد محمد اعظم کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔ دونوں نوجوان آپس میں چچا زاد بھائی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق سندھ رینجرز نے 16 جون 2023 کو دونوں چچازاد بھائیوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

لواحقیں نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ،بلوچ یکجہتی کمیٹی سول سوسائٹی سمیت انسانی حقوق کے اداروں سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کیلے ان کی آواز بنیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے اور کاونٹرٹررزمڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی خدانہ خواسطہ جعلی مقابلے میں نقصان پہنچائے یا کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کا لیبل چسپاںکرکے انھیں منظر عام پر لاکر رگڑیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ انھیں پولیس اور رینجرز سے پوچھنا چاہئے کہ دونوں طالب علموں کو 15دن گزرنے کے باوجود کیوں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment