بلوچستان : فائرنگ و کرنٹ لگنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک، لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ اور تربت میں کرنٹ لگنےسے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ واشک سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ گوٹھ گھڑی رحمان میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب تربت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سنگانی سر کے رہائشی ہشام ولد سلیم سکنہ سنگانی سر غلام نبی پمپ کے قریب بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔

ان کی میت ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی جہاں انہیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں ضلع واشک کے رہائشی عبدالعزیز نامی شخص کی لاش ریگستانی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص چار روز قبل اپنے اونٹ تلاش کرنے ریگستانوں کی طرف نکل گیا تھا۔

آج چار روز بعد انکی لاش کو برآمد کرکے انتظامیہ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment