بلوچستان کے علاقے بولان اور آواران میں دو مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
بولان کے علاقے سنی میں گیارہ ہزارکے وی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
لیویز کے مطابق بولان کے علاقےگوٹھ محمد ابر اہیم جتوئی کے مقام پر گزشتہ شب تیز ہوائیں چلنے کے سبب گھر کےقریب گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ دو بچوں اور خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب آواران کے علاقے بیدی سوراب میں گذشتہ روزشدید بارش سے درخت گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سعداللہ ولد صابر سکنہ کونرو تحصیل مشکے کے نام سے ہوگئی۔