بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںپنجگور میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج پنجگور میں سی پیک روٹ کے قریب شاہو کہن میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔