بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات و خضدار حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہناہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات اور خضدار میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز اور استحصالی پراجیکٹ کے مشینری کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا ہے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات، ہربوئی میں تیرک کے مقام پر تیل و گیس نکالنے والی استحصالی پراجیکٹ کیلئے راستہ بنانے والی مشینری کو نذد آتش کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ خضدار شہر میں زیر تعمیر سرکاری عمارت کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد زاہد اور حمید زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج و ان کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔