پنجگور میں پاکستانی فوجی کیمپ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا،بی ایل ایف

0
187

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے گولے فائر کئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پیر اور اتوار کی درمیانی شب بالگتر کے علاقے سہاکی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے پانچ گولے داغے، جو نشانے پر جا لگے، جس سے قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ کیمپ ایک اسکول پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here