پشتون رہنما اورپشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور ایم این اے علی وزیرآج بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں قائم بلوچ لاپتہ افرادکے کیمپ کا دورہ کرینگے۔
کہا جارہا ہے پشتون رہنمائوں کے اعزاز میں ایک پروگرام بھی ترتیب دیا گیاہے ۔
اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پراس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آج 10 جون بروز ہفتہ صبح 10 بجے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ محترم منظور پشتین اور ایم این اے علی وزیر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے آئینگے۔
بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی ایم کے رہنمائوں کے اعزار میں 10 جون صبح 10 بجے احتجاجی کیمپ میں پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
بیان میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت سیاسی و طلباء تنظیموں سے پروگرام میں شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔