بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بارکھان میں زیر تعمیر سڑک اور موبائل ٹاورز کے مشینریز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب بارکھان کے علاقے مری بوہڈی میں زیر تعمیر سڑک اور دو جاسوس موبائل ٹاورز کے مشینریز کو حملہ کرکے تباہ کردیا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد ٹھیکیدار اور مزدور کام چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کا مقصد علاقے میں سرمچاروں کی نقل و حرکت کو ٹریس کرنا اور فوجی جارحیت میں تیزی لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔