گوادر میں موبائل فون ٹاور پر حملہ ومشینریزکونذر آتش کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میںموبائل فون ٹاور پر حملہ اورمشینریزنذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اکتیس مئی کو علی الصبح تین بجے گوادر میں موبائل فون کی ٹاور پر حملہ کرکے نذرآتش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے گٹی ڈور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کی ٹاور پر حملہ کرکے مشینری سمیت نذرآتش کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment