مغربی ممالک ہنر مند افغانیوں کی آباد کاری بند کریں،طالبان

0
160

طالبان نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افغانوں کا انخلا اور انہیں اپنے ملک میں دوبارہ آباد کرنا بند کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے افغانستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے منگل کو کہا، دنیا کو یہ باور کرنا چاہیے کہ وہ اس تاثر کے تحت افغانوں کے لیے [امیگریشن] کیسز نہ کھولیں کہ یہاں ان کی جان کو خطرہ ہے۔

لاکھوں افغان، جن میں زیادہ تر تعلیم یافتہ افراد تھے جنہوں نے سابقہ امریکی حمایت یافتہ حکومت کے تحت کام کیا، طالبان کے ظلم و ستم کے خوف سے گزشتہ دو سالوں میں اپنے ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے امریکہ، کینیڈا اور کئی یورپی ممالک نے 150,000 سے زیادہ افغانستان کے شہریوں کو اپنے ملکوں میں بسایا ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق لاکھوں افغان مہاجرین، پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے طور پر دنیا بھر میں بکھرے ہوئے ہیں، جس نے شام، وینزویلا اور یوکرین کے بعد افغانستان کو دنیا میں چوتھا ایساملک بنا دیا ہے جہاں سے بڑی تعداد میں پناہ گزیں آتے ہیں۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر گروپوں نے طالبان پر سابق افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے کچھ ارکان کو ماورائے عدالت حراست، تشدد اور پھانسی دینے کا الزام لگایا ہے۔ طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here