مقتولہ نجمہ بلوچ کو ہر صورت انصاف دلائیں گے،آل پارٹیز آواران

0
176

بلوچستان کے علاقے آواران میں آل پارٹیز آواران کی جانب سے گذشتہ دنوں گیشکور میں اسکول ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی اور چند دن پہلے آواران ہی میں پیراندر حسن گوٹھ کے رہائشی ماجد بلوچ کے قتل کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آل پارٹیز آواران کی جانب سے مشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار اسلم جان میروانی نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ آواران میں تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ایک ساتھ آواران کے ان سنگین مسائل پر یکجا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیشکور واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جہاں بلوچی روایات کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو جس طرح عزت دی جاتی ہے اس کا مثال دوسرے کسی بھی معاشرے میں ملنا ممکن نہیں أ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اب تک ملزمان کی گرفتاری میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کی آل پارٹیز آواران مذمت کرتی ہے۔ بلوچ بیٹی کے قتل میں کوئی پیش رفت نہ ہونے سے جرائم کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا واضح مثال پیراندر میں نوجوان ماجد بلوچ کا بیہیمانہ قتل ہے۔ ایک نوجوان کو قتل کیا جاتا ہے اور اس کی مسخ شدہ لاش چار دن چرواہوں کو مل جاتی ہے لیکن انتظامیہ کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے بصورت دیگر ہم وہ تمام قانونی اور عوامی طاقت کے استعمال پر مجبور ہونگے جو ہمیں قانونی اور آئینی طور پر حاصل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here