زامران فوجی چوکی پر حملہ کر کے دشمن کو نقصان پہنچایا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کےترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے زمران میں فوجی چوکی پر حملہ کر کے دشمن فوج کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آج 28 مئی کو شام چار بجے کیچ کے علاقے زامران میں دل کِک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس سے دشمن فوج کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment