افغان اور ایرانی فورسز کے درمیان سرحد پر جھڑپ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افغانستان اورایرانی فورسز کے درمیان ہفتے کو سرحد پر جھڑپ ہوا ہے جس میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان یہ جھڑپ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان اور افغان صوبے نمروز کی سرحد پر ہوئی ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ملک کے ڈپٹی پولیس چیف جنرل قاسم رضاعی نے الزام لگایا کہ ہفتے کی صبح ایران کے سیستان بلوچستان صوبے اور افغانستان کے نمروز صوبے کی سرحد پر افغان فورسز نے پہلے فائرنگ کی۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی ردِعمل میں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

افغان میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ نہیں کیا ہے۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں عوامی مسائل اجاگر کرنے والی تنظیم ‘حال وش’ نے مقامی افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہفتے کی صبح ہوا جس کے بعد بعض افراد سرحدی علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کرتی بعض وڈیوز میں سرحد پر ہونے والی فائرنگ کے بعد مشین گن کے خالی خول بھی دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ ‘حال وش’ نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں مارٹر گولے کی باقیات دکھائی گئی ہیں۔

حال وش کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment