بلوچستان کے علاقے تربت اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر میں نامعلوم سمت سے راکٹ کے تین گولہ فائر کیے گئے جو آب درک نالہ کے قریب واقع چیک پوسٹ کے قریب گرے۔
تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب گذشتہ رات پنجگور شہر میں گریڈ اسٹیشن کے قریب قائم سیکورٹی فورسز کی چوکی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
دونوں حملوں میں حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔