بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 6افرادزخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علاقے زردآلو تنگی میں بارودی سرنگ زورداردھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے وہاں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت محمدادریس، گل باران، اسراراللہ، زبیراحمد،رحیم الدین،مہراج الدین کے ناموں سے ہوگئی جبکہ ہلاک افراد کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
نعشوں اورزخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔