بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چوبیس مئی کو شام آٹھ بجے پنجگور کے علاقے گچک میں کرک ء ڈل کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔