بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اورگندواہ میں فائرنگ و ڈوبنے کے دو واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر آج بروز ہفتہ چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔ اور نہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے گنداواہ میں پانی میں ڈوبنے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت علی صمد ولد علی حسن ساکن سکرنڈ سندھ نواب شاہ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق علی صمدنہر میں نہانے کیلئے اترا اور پانی گہرا ہونے سے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔