بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر دستی بم حملہ ہو اہے ۔
نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ پنجگور میں قلم چوک پر قائم ایف سی کے کیمپ پر ہوا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق دستی بم قریبی خالی دکان کی چھت پر گر کر دھماکے سے پھٹ گیا۔
بم پھٹنے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔