بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگورمیں پاکستانی فورسزپر دستی بم حملہ و ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کل بروز ہفتہ، شام ساڑھے آٹھ بجے پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں قلم چوک پر پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دستی بم چوکی کے اندر جا گرا جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔