بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5افراد ہلاک ہوگئے ۔
پنجگور کے علاقے تسپ ڈمب میں 2 سگے بھائی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ ڈمب میں 2سگے بھائی یاسر اور بدل ڈمب کے علاقے میں پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 11اور 13سال بتائی جاتی ہیں۔
دونوں بھائیوں کی نعشوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیااور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب ضلع قلعہ عبداللہ میں 2مختلف واقعات میں 2 افرادہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کے علاقے دولنگی سے 4 روز پرانی لاش برآمد کرلی گئی۔
لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لئے لیویز نے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔
دوسرے واقعے میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک شخص کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا اتوار کو سنجاوی کے علا قے چرمیان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فضل محمد حیدرزئی ہلاک ہوگیا۔
ملزمان مقتول کی مو ٹرسائیکل اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔
لیویز نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضرور ی کاروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔