پنجگور میں فورسزپر حملہ، چمن میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایف سی کے کیمپ پر بم حملہ کیا گیا ہے جبکہ چمن میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔

پنجگور میں ایف سی کے کیمپ پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پو لیس کے مطابق ہفتہ کو پنجگور کے علا قے چتکان قلم چوک پر واقع ایف سی کیمپ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکاجو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلا ع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیو یز اہلکارہلاک ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق ہفتہ کو چمن کے علا قے میزئی آڈہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈیوٹی سے گھر جانے والا لیویز اہلکار نور الحق کو ہلاک کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment