قلات میں استحصالی کمپنی کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے ہربوئی میں تیل و گیس تلاش کرنے والی استحصالی پراجیکٹ کے سیکورٹی فراہم کرنے والے قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے استحصالی پراجیکٹ کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو ہربوئی میں گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ بلوچستان میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کیلئے کسی بھی استحصالی پراجیکٹ کی اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستانی فوج و ان کے شراکت دار کمپنیوں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment