تحریک جہاد پاکستان نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) نے اپنے ترجمان ملا قاسم کے ذریعے نامعلوم مقام سے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریک جہاد کے خودکش حملہ آوروں کے ایک گروپ نے پاکستانی فوج کے گولہ بارود کے ڈپو پر دھاوا بول دیاتھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روزمسلح حملہ آروں نے ہید کوارٹر میں گھس کرفوج کے گولہ بارود کے ڈپو پر قبضہ کرلیا تھا۔
حکام کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں صبح سویرے شروع ہونے والا یہ ایک بڑا حملہ تھا جس میں 5 ہلاکتیں اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں دو درجن سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کےہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ آئی ایس پی آر نے 2 اہلکار اور 2 حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔