دکی میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد،کوہلو میں لڑکی کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں لاپتہ بچے کی لاش برآمدہوگئی ہے جبکہ کوہلو میںایک لڑکی نے خودکشی کرلی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دکی میںکلی ٹھڈڑی سے 7 اپریل کو لاپتہ ہونے والے دو سالہ بچے کی لاش کوئلہ کان سے مل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش کوئلے کی بند کان سے ملی ہے۔

کان کی گہرائی 100 فٹ ہے۔کان میں پانی موجود تھی۔

بچے کی لاش کیچڑ میں دھنسی ہوئی تھی۔

لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردی گئی۔

علاوہ ازیں کوہلو میں پولیس تھانہ کی حدود میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ وہ ذہنی مریضہ تھیں ۔

Share This Article
Leave a Comment