قلات میں معدنیات لیجانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات شہر سے متصل گراڑی کے علاقے میں معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور اور کلینر کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ گاڑی کے ٹائروں و انجن پر فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان سے وسائل لیجانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوجی و سرکاری کمپنیوں کے ہمراہ استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے وہ خود ذمہ داری ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment