بلوچستان یو نیورسٹی کے 13 اساتذہ بیرون ملک سے واپس نہیں لوٹے۔
واپس نہ آنے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک گئے تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اساتذہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یونیورسٹی کے اخراجات پر واپس آنے کا بانڈ سائن کرکے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2008ءسے 2017ءتک 65 اساتذہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ 65 میں سے 13 اساتذہ لوٹ کر وطن واپس نہیں آئے۔
کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد محکمہ کالجز اور ہائر ایجوکیشن بلوچستان کے بیرون ملک سے واپس نہ آنے والے اساتذہ کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اورواپس لانے کے لیے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے رابطہ کرے گا۔
واضع رہے کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ طبقہ کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی وقتل جیسے سنگین خدشات کا سامنا ہے ۔