بلوچستان کے علاقے کو ہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکے میں ایک گدھا ہلاک ہو گیا۔
لیویز کے مطابق کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے باریلی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک گدھا ہلاک ہوگیا ہے جبکہ مزید کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
لیویز کے مطابق واقعہ سے متعلق تفتیش جا ری ہے۔
دوسری جانب خضدار سے ایک نجی اسکول ٹیچر کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پ لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والے اسکول ٹیچر کی شناخت جاوید مینگل کے نام سے ہوگئی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے خضدار کے علاقے بولان کالونی سے نجی اسکول ٹیچر جاوید مینگل ولد بشیر کو لاپتہ کردیا ۔
جاوید ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد سے گریجویٹ ہیں اور بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل فیصل آباد کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تاحال ان کے حوالے سے اہلخانہ کو کوئی معلومات نہیں مل سکی۔