کوہلو اور قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوہلو اور قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں کوہلو اور قلات میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ اور استحصالی کمپنی کے مشینری کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے ٹلینگوخ وڈھ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسرے حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گراڑی میں ایک استحصالی پراجیکٹ کیلئے پہاڑی علاقے میں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض فوج و اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment