پنجگور : گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور سی پیک روڈ کے قریب شاہوکہن میں قریبی بنجر زمین سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کے سر اور جسم پر متعدد گولیاں لگی تھیں اور امکان ہے کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا ہوگا ۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ لاش کی ایک انگلی پر مہر لگی ہوئی تھی اور جسم کی تلاشی پر ایک کاغذ ملا جس پر لکھا ہوا تھاجمال ولد پینڈوک ساکن ہوشاب کولواہ،کیچ۔

عمر تقریباً 25 سال بتائی جارہی ہے ۔

مزید قانونی کارروائی کے لیے لاش کوڈی ایچ کیو پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment