پاکستانی نظام کرپٹ ہوچکا، اقتدارمیں کوئی بھی جماعت کچھ نہیں کرسکتا، شاہد خاقان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں نظام اتنا کرپٹ ہوچکاہےکوکہ ئی بھی جماعت اقتدار میں آئے وہ کچھ بھی نہیں کرسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات کا معاملہ نہیں ہے کہ کون اقتدار یا حکومت میں ہے بلکہ نظام کی خرابی ہے۔

انہوں نے کہا اگر مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن جیت کر اکیلے حکومت میں آجائےتو بھی کچھ نہیں کر سکتی، جب تک اس نظام کو جڑ سے اٹھا کر نہیں پھینکیں گے کوئی جماعت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے اور نواز شریف کا فیصلہ ہے،سینئیر وزرا کے اختلافی بیانات ان کی ذاتی رائے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ یہ نظام کچھ نہیں کر سکتا، ابھی 84 ارب روپے کی لاگت سے آٹے کی تقسیم ہوئی ہے، میں معذرت سے کہوں گا کہ اس میں 20 ارب سے زائد کی چوری ہوئی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 10 برس میں تمام جماعتیں حکومت میں رہی ہیں، کیا وہ مسائل حل کر سکی ہیں، یہ کہنا کافی نہیں کہ مجھے منتخب کرا دیں پھر دیکھیں میں کیا کرتا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اس وقت پارلیمان میں 40 فیصد اراکین وہ لوگ ہیں جن کی سیاسی جماعت کسی کو بھی ان سیٹوں پر لا سکتی ہے، آج یہ 10 رکنی کابینہ نہیں بنا سکتے جو ملکی معاملات کو سمجھ سکتے ہوں۔

Share This Article
Leave a Comment