بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی فورسز نے 3 افرادکو حراست میں لیکر جبری طورپر لاپتہ کردیا ہے ۔
واقعہ پنجگور کے علاقے سوردومیں پیش آیا۔
لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت ضیاولد نور اللہ ،انعام ولد اسحا ق اور ماجد ولد عبدلحمید کے ناموں سے ہوگیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے ضیا کوایک شادی کی تقریب سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا جبکہ انعام اور ماجد کو ان کے گھر سے چھاپہ مارکر لاپتہ کیا گیا۔
واضع رہے کہ آج خضدار سے بھی دوسگے بھائیوں کوفورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔