خضدار : گریشہ میں موبائل فون ٹاور مشینریز نذر آتش

0
420

بلوچستان کے خضدار کی تحصیل نال کے علاقے گریشہ میںنامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل فون ٹاورکے مشینریز کونذر آتش کردیاہے ۔

واقعہ گذشتہ رات گریشہ کے علاقے چیل میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ناکارہ بنائے گئے موبائل ٹاورو مشینریز یوفون کمپنیکے تھے ۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پہلے ٹاور کے انٹیناکوفائرنگ کرکے ناکارہ بنایا پھر مشینریز کو آگ لگا کرنذر آتش کیا۔

کہا جارہاہے کہ ٹاورناکارہ ہوگئی ہے جبکہ تمام مشینریز جل کرخاکستر ہوگئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں اس طرح کے حملے مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں اور ان کی جانب سے یہ موقف پیش کیا جاتا رہا ہے کہ انسانی آبادیوں سے کوسوں دور موبائل فون ٹاورز کی تنصیبات کے منصوبے محض آزادی پسندوں کو ٹریس کرنے کیلئے ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here