بلوچستان کے قلات کے علاقے شیخڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما سرداراسدجان شاہوانی پرحملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔
فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما سردار شاہوانی اور اس کا محافظ زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے محافظوں کی شناخت محمد امین ولد محمد رفیق، سعید آحمد ولد محمد عالم اور محمد علی ولد حاجی عبدالرشید کے ناموں سے ہوگئی جو لیویز کے اہلکار بتائے جارتے ہیں۔
سردار شاہوانی اورا س کے ایک زخمی محافظ کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبو ل نہیں کی ہے ۔
دریںاثناچمن میں کالج روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔