بلوچستان کے علاقے ضلع خضدارکے علاقے اورناچ وزہری اور نوشکی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں یوسی چیئرمین و لیویزاہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈیرہ بگٹی میںایک خاتوں زچگی کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔
خضدار کے علاقے اورناچ میں یوسی چیئرمین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے۔
کہا جارہا ہے کہ یوسی چیئرمین کولین دین کے معاملے پرہلاک کردیا گیا۔
دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے زہری گزان چوکی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت نثار احمد زرکزئی کے نام سے ہوگئی۔
کہا جارہا ہے کہ وہ گزان چوکی کا انچارج تھااور نصیر احمد زرکزئی کے بیٹے تھےاور پرسنل سیکرٹری نواب ثناء اللہ زہری ، خان مھمد زہری ، مختیار زہری زرکزئی کا بھائی تھا۔
دریں اثنا نوشکی کلی جمالدینی میں فائرنگ سے عامر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
نعش اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میں زچگی کے دوران ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی ۔
خاتون کی کی عمر بیس سال بتائی جارہی ہے ۔