بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں پاکستانی فوج کی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان، شئے مردان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ قابض فوج کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔