بلوچستان کے مختلف علاقوں کوہلو،سوئی اورحب میں مختلف حادثات واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوہلو میں رکنی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
نعش کی شناخت جامیر مری کے نام سے ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والےحملہ آور موقع سے فرارہوگئے۔
پولیس نے نعش کو بنیادی مرکز صحت رکنی منتقل کردیا ۔
فائرنگ کی وجہ معلوم نا ہوسکی ۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ میں زمینی تنازع پر موندرانی ٹکر کے شاہانی برادری کی دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو سوئی ویلفیئر ہسپتال میں ریفر کردیا گیا۔
جبکہ زخمی ہونے والے عثمان دروانی موندرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
دریں اثنا حب میں حب ندی میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
ڈوبنے والواں کی عمریں16,17سال ہیں ۔
ڈوبنے والوں نوجوانوں کا تعلق لیاری کراچی سے باتای جارہا ہے ۔