ضلع کیچ: دشت میں 6 موبائل ٹاورز نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے 6 موبائل فون ٹاورزز نذر آتش کردیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق موبائلز فون ٹاورز نذر آتش کرنے کے واقعات کمبیل، جان محمد بازار، فرنٹ، زریں بگ، سنگئی اور کسر میں پیش آئے۔

مقامی بتاتے ہیں کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دشت کے مختلف علاقوں کُمبیل، جان محمد بازار، فرنٹ، زریں بگ، سنگئی اور کسر میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاوروں پر حملہ کرکے فائرنگ کے بعد سب ٹاوروں کے مشینریز نذر آتش کیے۔

اب تک ان موبائل ٹاورز کونذر آتش کرنے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہےلیکن بلوچ مسلح تنظیمیں اس طرح کی متعدد کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment