بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔
کوئٹہ اور کوہلو میں خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرکے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کردیا۔
کوئٹہ اور کوہلو میں خودکشی کرنے والوں کی شناخت روز بی بی زوجہ بلند خان اور ضیاء الدین ولد شاہ زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کہاجارہا ہے کہ کوہلو کے علاقے سفید میں 54 سالہ خاتون قوم کنگرانی سے تعلق رکھنے والے مسمات روز بی بی زوجہ بلند خان نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔
نعش کو لیویز نے ڈی ایچ کیو کوہلو پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردیا ہے ۔
لیویزکیس کی تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار ڈل کے رہائشی استاد حسین بلوچ نامی شخص کو رات گئے نامعلوم افراد نے چاکو اور پتھروں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کرکے پھینک دیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مقتول بدھ جمعرات کی رات تقریباً دس بجے نگور اپنی بہن کے ہاں گئے تھے جب وہ واپس اپنے گھر کیلئے نکلے تو راستے میں انھیں بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ وہ علاقہ میں لوکل گاڑی چلا کر اپنا گذر بسر کر رہے تھے ۔
علاوہ ازیں دالبندین کے علاقے امین آباد کے قریب گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قاہر ریکی کے نام سے ہوگئی ہے جودالبندین کے معروف ٹھیکیدار ظاہر ریکی کے بیٹے بتائے جاتے ہیں۔